Information for People of Different Races
Languages:
English | Bahasa Indonesia - Bahasa Indonesia | Hindi - हिन्दी | Nepali - नेपाली | Tagalog - Tagalog |
Thai - ไทย | Urdu - اردو | Vietnamese - Tiếng Việt | Punjabi - ਪੰਜਾਬੀ |
یہ صفحہ صرف منتخب شدہ معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چائینیز یا آسان چائینیز میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، اپنی کمیونٹی کی شراکت داری کے ساتھ، پائیدار ترقی کے فروغ کا خواہاں ہے تاکہ فی الوقت اور مستقبل، دونوں میں فعال معیشت، معیاری ماحول اور سماجی ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔ ہم پائیدار ترقی کی حکمت عملی اور منصوبے وضع کرنے؛ اراضی کے استعمال اور ترقی کے حوالے سے رہنمائی کرنے؛ پائیدار ترقی اور از سر نو ترقی میں سہولت دینے؛ اور کمیونٹی کی شمولیت اور اعانت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ عوام الناس کو معیاری سروس فراہم کرنے کے لیے، مختلف نسلوں کے افراد کی خدمات تک مساوی رسائی کی ترویج پر ضروری توجہ صَرف کی جاتی ہے۔
پلاننگ ڈیپارٹمنٹ مختلف النوع ٹاؤن پلانز کی تیاری کا ذمہ دار ہے تاکہ اراضی کے مناسب استعمال اور ترقی کے حوالے سے رہنمائی کر سکے۔ ان منصوبوں میں علاقائی،قانونی ٹاؤن پلانز پر ترقیاتی حکمت عملیاں اور مقامی ضلعی سطح پر تفصیلی لے آؤٹ پلانز شامل ہیں۔ ہم مقامی/علاقائی مطالعات کا انعقاد بھی کرتے ہیں اور اراضی کے ناجائز استعمالات کے خلاف کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔
عوام الناس منصوبہ بندی کی معلومات پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے دو پلاننگ انکوائری کاؤنٹرز (پی ای سی) پلاننگ ڈیپارٹمنٹ واقع 17/ایف نارتھ پوائنٹ گورنمنٹ آفسز اور 14/ایف شا ٹن گورنمنٹ آفسز سے لے سکتے ہیں۔ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ، ٹاؤن پلاننگ بورڈ (ٹی پی بی) کے ریسپشن کاؤنٹر واقع 15/ایف نارتھ پوائنٹ گورنمنٹ آفسز پر بھی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم سنٹرل میں سٹی گیلری واقع 3 ایڈنبرا پلیس چلاتے ہیں۔